صوبہ بنانا کٹھ پتلیوں کا نہیں سیاسی لوگوں کا کام ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

صوبہ بنانا کٹھ پتلیوں کا نہیں سیاسی لوگوں کا کام ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول ...
صوبہ بنانا کٹھ پتلیوں کا نہیں سیاسی لوگوں کا کام ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ بنانا کٹھ پتلیوں کا نہیں سیاسی لوگوں کا کام ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر روزگار دیا اور انہوں نے چھینا، یہ ظالم حکومت ہے جومارتی بھی ہے اور رونے بھی نہیں دیتی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جگلوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15نومبر کو گلگت میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،پیپلزپارٹی نے اقتدارمیں آکرہمیشہ روزگاردیا،آصف زرداری نے گلگت بلتستان کے25ہزارلوگوں کوروزگاردیا،ہم روزگاردیتے ہیں اور یہ لوگ چھینتے ہیں،یہ ظالم حکومت ہے جومارتی بھی ہے اور رونے بھی نہیں دیتی۔ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت دلائیں گے ، روزگار دیں گے،ہم آپ کے حقوق چھین کر رہیں گے اور آپ کو دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ؛تھا کہ آپ کو الیکشن کے دوران یاد آیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ چاہیے،گلگت بلتستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ آپ نے باقی پاکستان کے ساتھ کیا کیا،آپ نے جنوبی پنجاب سے بھی صوبے کا وعدہ کیا تھا اس کا کیا ہوا ، کچھ بھی نہیں جوجھوٹ آپ نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بولاوہ بھی سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بناناکٹھ پتلیوں کانہیں سیاسی لوگوں کا کام ہے،ہمارے منشور میں ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -