لاہور میں کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور پولیس شیلنگ کے نتیجے میں کسان رہنما جاں بحق

لاہور میں کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور پولیس شیلنگ کے نتیجے میں کسان رہنما ...
لاہور میں کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور پولیس شیلنگ کے نتیجے میں کسان رہنما جاں بحق
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کی جانب سے کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک کسان رہنما جاں بحق ہوگیا۔

چیئرمین کسان اتحاد چوہدری انور نے نجی ٹی وی سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسانوں نے مطالبات کے حق میں ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے کسانوں پر کیمیکل ملا پانی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کسان اتحاد وہاڑی کے فنانس سیکرٹری ملک اشفاق لنگڑیال بیہوش ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک اشفاق لنگڑیال کو بیہوش ہونے کے بعد بدھ کے روز جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعرات کو دم توڑ گئے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او کو ہٹایا اور پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے۔

ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ اشفاق لنگڑیال کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں ایس کے انجیکشن لگایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے اشفاق لنگڑیال کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -