کیا واقعی پولیس تشدد سے کسان رہنما کی ہلاکت ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی

کیا واقعی پولیس تشدد سے کسان رہنما کی ہلاکت ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت ...
کیا واقعی پولیس تشدد سے کسان رہنما کی ہلاکت ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پولیس تشدد سے کسان اتحاد کے رہنما کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان رہنما ملک اشفاق لنگڑیال کے انتقال کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی وجوہات جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک اشفاق کو کل نہیں آج دوپہر دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -