وفاقی وزیرکی بات مود ی سرکار نے اٹھائی لیکن حکومت نے نوٹس نہیں لیا:خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیرکی بات مود ی سرکار نے اٹھائی لیکن حکومت نے نوٹس نہیں لیا:خواجہ سعد ...
وفاقی وزیرکی بات مود ی سرکار نے اٹھائی لیکن حکومت نے نوٹس نہیں لیا:خواجہ سعد رفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کا بیان مودی سرکار اٹھا لیتی ہے لیکن پاکستان کی حکومت نوٹس نہیں لیتی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کی بات پر خاموشی اختیار کی گئی اور سابق سپیکرکی بات کو توڑ مروڑ کر ٹارگٹ کیا گیا ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں ججز کے اختلافی نوٹ سے آپ آنکھیں بند نہیں کرسکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہماری ضمانت کے فیصلے میں صاف لکھا تھا کہ یہ احتساب نہیں سب جھوٹ تھا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -