پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہی جہانگیر ترین نے جہاز کا ٹکٹ کرالیا، لندن سے روانہ ہوگئے

پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہی جہانگیر ترین نے جہاز کا ٹکٹ کرالیا، لندن سے ...
پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہی جہانگیر ترین نے جہاز کا ٹکٹ کرالیا، لندن سے روانہ ہوگئے
کیپشن:    سورس:   File

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین ہیتھرو ایئرپورٹ سے  پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔ جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے علاج کے لیے برطانیہ آیا تھا اور واپس پاکستان جا کر اپنے معاملات زندگی پر کام کروں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسی مہینے پاکستان واپس جائیں گے۔ انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب وہ آج ہی واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

کچھ ماہ پہلے جب جہانگیر ترین لندن گئے تو ان کے جانے کے بعد کہا گیا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ برطانیہ علاج کیلئے گئے ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -برطانیہ -