’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی سرد مہری نہیں‘ پاکستانی سفیر نے واضح کردیا

’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی سرد مہری نہیں‘ پاکستانی سفیر نے ...
’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی سرد مہری نہیں‘ پاکستانی سفیر نے واضح کردیا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی سرد مہری نہیں، دونوں ممالک مضبوط دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سعودی عرب میں تعینات سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والی افواہیں کہ خدانخواستہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی سرد مہری آئی ہے۔

سفیر پاکستان نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔  پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے اور آج بھی ہم مضبوط دوستی کے بندھن میں ایک ساتھ ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سکولوں کی بھاری فیسوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے حکومت پاکستان میں ذمہ داروں سے اس پر بات کررہے ہیں میری کوشش ہے فیسیں پاکستان میں اسکولوں کے مساوی کی جائیں، کمیونٹی کو جلد اس سلسلے میں خوشی ملے گی۔

سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستانی تجارت کے فروغ اور اسے بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ کمرشل سیکشن مزید محنت کریں گے ۔

سفیر پاکستان نے سعودی حکومت کی جانب سے غیر ملکیون کیلئے نئے اقامہ قوانین کو سراہتے ہوئے کہا امید ہے کہ اس سے اوورسیز کمیونٹی کو فائدہ ہوگا ۔ اس موقع پر راجہ علی اعجاز  اور قونصل جنرل خالد مجید نے کمیونٹی ممبرز کے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیے۔

مزید :

تارکین پاکستان -