سی اے اے نے پائلٹس کے لائسنس کے اجراء کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

سی اے اے نے پائلٹس کے لائسنس کے اجراء کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
سی اے اے نے پائلٹس کے لائسنس کے اجراء کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پائلٹس کے لائسنسز کے اجراءسے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ پائلٹس کے لائسنسز کا اجراءبائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی ہے۔ کپتان کے امتحان سے قبل فلائنگ کلب یا ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔امتحان دیتے وقت کمپیوٹر سسٹم آن کر نے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازمی قرار دے دی گئی،تجدید کے بعد سسٹم آن ہوگا اور پائلٹ امتحان دے سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے لیے بائیو میٹرک نادرا سے لنک کردیا گیا ہے۔ سی اے اے لائسنس برانچ نے کراچی میں جدید کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیئے ہیں۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی کمپیوٹر سسٹم تبدیل کیے جارہے ہیں۔امتحان کے شیڈول سے تین ہفتے قبل امیدوار کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہو گا۔

سی اے اے کی جانب سے ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات کے بعد پائلٹس کے لائسنس میں ریویو کیا گیا ہے۔ بورڈ آف انکوائری نے 12 لاکھ کمپیوٹر لاگ کی فارنزک آڈٹ مکمل کر لی ہے۔سی اے اے نے نئے پائلٹس لائسنس کے اجراءپر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات ختم ہوتے ہی نئے لائسنس کا اجراءبھی شروع کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -