ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈی سی لاہور کی رائیونڈ حادثے میں زخمی بچیوں کے اہل خانہ سے ملاقات

ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈی سی لاہور کی رائیونڈ حادثے میں زخمی بچیوں کے اہل خانہ ...
ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈی سی لاہور کی رائیونڈ حادثے میں زخمی بچیوں کے اہل خانہ سے ملاقات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈی سی لاہور نے رائیونڈ حادثے میں زخمی ہونے والی سکول کی بچیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ 

حادثے کے بعد وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین راشد اور ڈپٹی کمشنر لاہور ہسپتال پہنچے اور والدین کو وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ ایک بچی کا آپریشن کامیاب رہا جو اب خطرے سے باہر ہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بچیوں کے والدین کو یقین دلایا کہ جناح ہسپتال میں بچیوں کا بہترین علاج کیا جائے گا ۔ اس معاملے کی وزیر اعلی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ تمام سینیئر ڈاکٹرز ان زخمیوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ اگر علاج کیلئے بچیوں کو باہر بھیجنا پڑا تو وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو رائیونڈ روڈ پر سکول وین اور ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں 8 طالبات اور ٹیچر زخمی ہوگئی تھی۔ زخمیوں میں سے 3 بچیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -