فیصل موورز ٹرمینل پر لوٹ مار کا بازار گرم، من مانے ریٹس، مسافروں کو لوٹا جانے لگا

فیصل موورز ٹرمینل پر لوٹ مار کا بازار گرم، من مانے ریٹس، مسافروں کو لوٹا جانے ...
فیصل موورز ٹرمینل پر لوٹ مار کا بازار گرم، من مانے ریٹس، مسافروں کو لوٹا جانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ بس کمپنی فیصل موورز کے ٹرمینل مسافروں کے ساتھ لوٹ مار کا اہم ذریعہ بن گئے۔ ٹک شاپ پر مسافروں کو من مانے ریٹس پر اشیا فروخت کی جانے لگیں۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر فیصل موورز کے خانیوال ٹرمینل کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسے 50 روپے کا  چپس کا پیکٹ 60 روپے میں فروخت کیا گیا ۔ سوشل میڈیا صارف کے یہ پوسٹ کرتے ہی شکایات کے انبار لگ گئے اور لوگوں نے کمنٹس میں اپنے تجربات شیئر کرنا شروع کردیے۔

ایک صارف نے کہا " موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر تمام دکانیں ایسے ہی من مانے ریٹ لگا کر عوام کو لوٹ رہی ہیں۔"

بعض صارفین نے ڈائیو ٹرمینل کا حال سنایا اور کہا کہ فیصل موورز والے تو پھر بھی 50 کی چیز 60 میں دے رہے ہیں لیکن ڈائیوو ٹرمینل پر یہی چیز 80 روپے میں ملتی ہے۔

ایک شخص  نے شکوہ کرتے ہوئے کہا " بھائی یہ تو کچھ بھی نہیں، ہسپتال کے باہر 50 والی چیز 150 میں دی جا رہی ہے۔"

پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق حامی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا " مافیا کے آگے خان بے بس ہے، استعفیٰ دے دینا چاہیے، عزت سے گھر چلے جانا چاہیے ورنہ اور ذلیل ہوگا ایسے ہی عوام میں۔"