افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کیا کرنا ہو گا? آرمی چیف نے بتا دیا

افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کیا کرنا ہو گا? آرمی چیف نے بتا دیا
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کیا کرنا ہو گا? آرمی چیف نے بتا دیا
سورس: ISPR

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر اور چین کے نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔  اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ، اس کے علاوہ افغانستان میں امن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے دفاعی اتاشی کو خوش آمدید کہا اور رخصت ہونے والے دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور  دیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر افغانستان میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پرامن  افغانستان ضروری ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا  کرنا ہوگا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -