فنی کیرئیر کے آغاز میں سٹیج پر فن کا مظاہرہ کیا، فرح ناز
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر فرح نازنے کہاہے کہ شوبزمیں کامیابی کیلئے ٹی وی ڈراموں میں پرفارمنس کے ساتھ ماڈلنگ کرنانہایت ضروری ہے، فنی کیرئیر کے آغازپر سٹیج میں پرفارم کیا جس کی وجہ سے شوبز میں آگے آنے کا موقع ملا۔ فرح نازنے کہا کہ شادی کے بعد مصروفیات بڑھ جاتی ہیں۔اگر آپ نے پر سکون زندگی گزارنی ہے تو آپ کو شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنے کیلئے شیڈول بنانا ہوگابصورت دیگر آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے نیک نیتی سے محنت کی ہو اورمجھے اس کا صلہ نہ ملا ہو۔ فرح ناز نے کہا کہ اگر انسان محنت سے کام کرے تو اس کو ضرور منزل حاصل ہوجاتی ہے او ر میں نے بھی زندگی میں ہر کام محنت سو لگن سے کرنے کی کوشش کی ہے اسی لئے میں نے بہت جلد یہ مقام اپنے نام کیا ہے۔