چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور کاؤ کی کا الحمراء کا دورہ

چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور کاؤ کی کا الحمراء کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور کاؤ کی(Cao Ke) نے الحمراء کا دورہ کیا۔ا یگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور کو خو ش آمدید کہا،پرتپاک استقبال کیا۔دونوں اعلی عہدیداراں کے درمیان ملاقات ہوئی،دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء ٗ چینی آرٹسٹوں کو اپنے فن کے اظہار کا موقع فراہم کرنے پر محبت بھرے جذبات رکھتا ہے،کوشش ہوگی آپ کے ساتھ مل کر بھرپور دوطرفہ ثقافت کے فروغ پر کام کیا جائے۔چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور کاؤ کی (Cao Ke) نے کہا کہ لاہور ٗقدیم تمدن،مہمان نوازی کے حامل باسیوں کا شہر ہے،چینی ثقافتی اقدار کا عکاس کرتا ٗ پروقار پروگرام جلد الحمراء میں پیش کیا جائے گا۔چینی ڈپٹی قونصلر جنرل لاہور کاؤ کی(Cao Ke) نے الحمراء کے مختلف شعبے دیکھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے چینی ڈپٹی قونصلر جنرل کو سوونیئر پیش کیا۔

مزید :

کلچر -