پاکستانی فلم ”یارا وے“11 نومبر کوریلیز کی جائے گی
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی فنکاروں پر مشتمل پاکستانی فلم ”یارا وے“11 نومبر کوریلیز کی جائے گی۔دبئی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی فلم ”یارا وے“ایک عورت کی محبت اور خود کو دریافت کرنے کے سفر پر مبنی ہے، اس کی کہانی التھیا کوشل اور مہوش اعجاز نے تحریر کی ہے۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں سمیع خان، فیضان خواجہ، علیزے ناصر شامل ہیں جبکہ مرینہ خان اور جاوید شیخ بھی سپورٹنگ کردار ادا کررہے ہیں۔یارا وے کی شوٹنگ دبئی، جارجیا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔فلم سے متعلق ہدایتکار منیش پوار نے کہا ہے کہ دبئی ایک وسیع ثقافتی مرکز ہے، جس میں بھارتی اور پاکستانی بڑی تعداد میں آباد ہیں، اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات اس طرح کی پروڈکشن کیلئے ایک بہترین مقام تھا اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے پاکستانی اور بھارتی ٹیلنٹ کو ایک ساتھ ملایا۔فلم 11نومبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔