صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ گئے: موٹر سائیکلیں گاڑیاں چوری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات،موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم چورارشد کے گھر سے5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات چوری،شاہدرہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو حسن اکبرکے گھر میں گھس کر6 لاکھ 34 ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات،سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو اعجاز سے گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکو عمران سے 33 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو ناصر سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی سے گاڑیاں،مصری شاہ،شاد باغ،ہنجروال،ماڈل ٹاؤن اور سول لائن سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔