جماعت الدعوۃ کے رہنمامحسن بلال گھرکی کی عبوری ضمانت کنفرم 

جماعت الدعوۃ کے رہنمامحسن بلال گھرکی کی عبوری ضمانت کنفرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے جماعت الدعوۃ کے رہنماء محسن بلال گھرکی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی  عدالت نے ملزمو کوایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی داخل کرانے کی ہدایت کی  ملزم کی جانب سے شیرگل قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ملزم محسن بلال گھرکی نے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،تفتیشی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ملزم پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ملزم سے دہشت گردی اور مزہبی منافرت کے بیانات پھلانے کی روشنی میں تفتیش کرنا تھی۔

مزید :

علاقائی -