باغبا نپورہ، اسلام پورہ میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق 

  باغبا نپورہ، اسلام پورہ میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ اور اسلام پورہ میں ٹریفک حادثات کے دوران  2 افراد جاں بحق ہوگئے  باغبانپورہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار رکشہ نے سائیکل سوار 40 سالہ سائیکل کو ٹکر مار دی سائیکل سوار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا 40 سالہ سائیکل سوار امجد شریف پورہ کا رہائشی تھا  اسلام پورہ کے علاقہ سگیاں پل کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور ڈالہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 22سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔22 سالہ نوجوان کی شناخت محمد نیاز کے نام سے ہوئی جو کہ لیہ کا رہائشی تھا پولیس نے نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -