فیروزوالہ، حادثات میں نوجوان جاں بحق،3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل
فیروزوالہ(نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اورتین افراد زخمی بتایا گیا ہے لاہور روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان یاسر دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ بھکھی کا رہائشی یاسر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھاکہ تیز رفتار آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی جی ٹی روڈ پر رکشہ قابو ہو کر الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔