ہائی پروفائل کیسزمیں سیکیورٹی خدشات، اینٹی کرپشن نے پولیس نفری مانگ لی

ہائی پروفائل کیسزمیں سیکیورٹی خدشات، اینٹی کرپشن نے پولیس نفری مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اینٹی کرپشن نے پولیس کی نفری مانگ لی، اینٹی کرپشن حکام کی جانب پولیس کی ایک ریزرو کا مطالبہ خط کے ذریعے کیا گیا ہے۔ڈی جی اینٹی اینٹی کرپشن ندیم سرور کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیات کو اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ رکھنا پڑتاہے۔ اینٹی کرپشن میں ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ محفوظ بنانا ضروری ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔