عمران خان اورساتھیوں پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کاشف شہزاد

  عمران خان اورساتھیوں پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کاشف شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (نامہ نگار)  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی سینئر لیڈر شپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے صاف شفاف انکوائری کے ساتھ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہر کردار کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری کاشف شہزاد صدر الکبیر ٹاؤن مارکیٹ کمیٹی اور ان کی کابینہ میں شامل دیگر عہدیداران نے  مزمتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب سینئر موسٹ لیڈرشپ ہی محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا بنے گا۔ ایسے واقعات سے پاکستان کا تاثردوسری دنیا میں اچھا نہیں جاتا۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے مگر چند شر پسند عناصر پاکستان کوبدنام کرنے کی تگ و دو میں ہے۔ اللہ تعالی ان کو  ہدایت دے اور جو برا کرنے والے ہیں ان کو  دنیا میں بھی نشان عبرت بنائے۔