عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے عناصر کو بے نقاب کیا جائے،عمران الحق

  عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے عناصر کو بے نقاب کیا جائے،عمران الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر مین ڈی نائن میڈیا واچ عمران الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اس حملے کے پیچھے کے عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا، معاملہ اقبالی بیان تک نہیں رہنا چاہئے۔۔ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔۔ ملک کسی بھی قسم کے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔ سیاسی آکابرین عوام کو مشتعل کرنے کی بجائے سوچ سمجھ کر بیانات دیں تاکہ ملک و قوم کو انتشار اور خانہ جنگی سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست  کو خونی کرنے والے ملک  و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔۔ لانگ مارچ کے شرکا کو سیکورٹی فراہم کرنا پنجاب حکومت کا فرض تھا۔