یکن ہاؤس گروپ کے زیر اہتمام”سکول آف ٹومارو“ کے 15ویں ایڈیشن کاآغاز

  یکن ہاؤس گروپ کے زیر اہتمام”سکول آف ٹومارو“ کے 15ویں ایڈیشن کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ملک کے نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس نے اپنی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر آج لاہور میں اپنی فلیگ شپ کانفرنس 'School of Tomorrow' (SOT) کے 15ویں ایڈیشن کا آغاز کیا ہے جس کا موضوع'Guardians of the Future' رکھا گیا ہے۔اس  تین روزہ ایونٹ میں تعلیم، ترقی، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد عالمی اور مقامی رہنما شرکت کریں گے۔ پچھلی چار دہائیوں کے دوران بیکن ہاؤس نے بچوں کی تعلیم اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یہ گزشتہ  چار سالوں میں پہلی دفعہ آن گراؤنڈ SOT کانفرنس ہے جس میں تعلیم کے مستقبل، عالمی معیشت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے بارے میں پینل ڈسکشن سے لے کر مصنف جیفری آرچر سمیت فکری رہنماؤں کے ساتھ دلچسپ بات چیت سمیت 40 پلس سیشنز شامل ہیں۔ مہمانان میں ڈاکٹر فیصل باری  (ڈین، LUMS اسکول آف ایجوکیشن) رون برجر(پروفیسر، ہارورڈ گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن) سین کووی(صدر، فرینکلن کووی ایجوکیشن) سلیمہ ہاشمی  (مریم داؤد اسکول آف ویژول آرٹ اینڈ کی بانی ڈین۔ ڈیزائن، بی این یو)جان ہیٹی (معروف محقق و پروفیسر) کامران لاشاری (ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی)،سیدہ ارفع زہرہ(کارکن برائے تعلیم و انسانی حقوق) ثمینہ بیگ(کوہ پیما)شائی گل(مشہور گلوکار)، علی ذیشا ن(مشہور فیشن ڈیزائنر) اورحسن شہریار یاسین (مشہور فیشن ڈیزائنرو ٹی وی میزبان) شامل ہیں۔ بیکن ہاؤس کے ایونٹ چیئر اور سی ای او قاسم قصوری نے خطاب میں کہا کہ ''ہم 6 سال بعدSchool of Tomorrowکو لاہورمیں منعقد کرنے پر بہت خوش ہیں - سن  2000 سے ہمارا یہSOT کا 15 واں ایڈیشن ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی، فنون اور ثقافت ا ور انٹرپرینیورشپ جیسے موضوعات کوزیر غور لانا  ہے۔اس کانفرنس میں دومنفرد نمائشیں بھی منعقد کی جارہی ہیں جبکہ دوسری نمائش کو ایگزسٹ / کوایگزٹ   'The future was today'  کے عنوان سے ہو رہی ہے جو کہ ایک منفرد جدید آرٹسٹک تجربہ ہے جس کو راشد رانا اور ریشم سید نے تیار کیا ہے اور یہ  اسکول آف ویژول آرٹس بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے پیش کی جائیگی۔