ٹی 20ورلڈ کپ، کیویز سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز کی شکست سے دوچار کردیا۔ پہلے کھیلے میچ میں آئرش ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی، کیوی کپتان کین ولیمسن کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبیرنی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے۔ کپتان کین ولیمسن نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی بہترین اننگز کھیلی بنائے۔ آئرلینڈ کے باؤلر لٹل نے 3، گیرتھ ڈیلانے نے 2،مارک ایڈائر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناپاسکی۔ کپتان اینڈی بالبیرنی 30 اور پال سٹرلنگ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے دوسرے میچ میں کینگروز نے 168 رنز بنائے، گلین میکسویل نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،نوین الحق نے 3 جبکہ فضل حق فاروقی نے 2، مجیب الرحمان اور راشد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔169 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 164 سکور ہی بناسکی، راشد خان کی 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی فاتح ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2،2 جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔