قاتلانہ حملہ عمران خان پرنہیں ملکی واحدنیت پر کیا گیا،جمشید چیمہ

  قاتلانہ حملہ عمران خان پرنہیں ملکی واحدنیت پر کیا گیا،جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما،فوکل پرسن و سکیورٹی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی یکجہتی اور وحدا نیت پر حملہ کیا گیا،یہ قومی سانحہ ہے اس لئے اس کے اصل حقائق اور پس پردہ سوچ قوم کے سامنے آنی چاہیے،عمران خان قوم کی ریڈ لائن ہیں اور اس حملے کے ذریعے اسے عبور کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اس حملے میں عمران خان کو ہدف بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق وزیراعظم ہیں،ان پر قاتلانہ حملہ قومی سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دوٹر زآزادکشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں موجود ہیں،اس حملے کے ذریعے پاکستان کی یکجہتی اور وحدا نیت پر حملہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعہ کے اصل حقائق اوراس کے اصل کرداروں اور سوچ تک پہنچیں گے او رسب کچھ قوم کے سامنے لایا جائے گا۔کارکنوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں، پاکستان کی سلامتی کے دشمن چاہتے ہیں کہ اشتعال میں آ کر پاکستان کے امن وامان کو خراب کیا جائے لیکن ہم ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔