اُم نصرت فاؤنڈیشن پاکستان کا دو روزہ فری میڈیکل کیمپ
لاہور (پ ر)اُم نصرت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد حالصتاً انسانیت کی فلاح وبہبود اور ہمارے معاشرے میں موجود ایسے افراد جو کہ مہنگائی کی وجہ سے شدید بیماری کی حالت میں اپنا علاج و معالجہ نہیں کرواسکتے ان غریب غرباء افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فری علاج و معالجہ اور ادویات فراہم کرنا تھا اس موقع پر تھیلیسمیا اور ہیمو فیلیا جیسی بیماری میں مبتلا عون کو خون کی منتقلی کی گئی اس کے علاوہ آئی کیمپ،فزیوتھراپسٹ،الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ گائنالوجسٹ اور پروفیسرز آف میڈیسن نے شرکت کی صدر ام نصرت فاؤنڈیشن مائرہ خان نے اس موقع پر عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ام نصرت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سال 2014سے ہر تین ماہ بعد فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں 2دن کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں میری عوام الناس سے درخواست ہے کہ جس حد تک بھی ممکن ہوسکے ام نصرت فاؤنڈیشن کا حصہ بنیں اور اپنے اردگرد ایسے اشخاص جن میں علاج و معالجہ کی سکت نہیں ان کو ہماری ویلفیئر فاؤنڈیشن میں لے کر آئیں تاکہ ہم ان کا بالکل مفت اور بہترین علاج کراسکیں۔