فیم پبلیکن کپ،ایگل ایف سی کی شاہدرہ کو 6-0سے مات

فیم پبلیکن کپ،ایگل ایف سی کی شاہدرہ کو 6-0سے مات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ”فیم پبلیکن کپ2022“کے کوالیفائنگ مرحلے میں ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا۔ ایگل ایف سی نے چھ گولز داغ کر شاہدرہ یونائیٹڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ میچ کے ابتدائی بیس منٹ تک شاہدرہ یونائیٹڈ نے ایگل ایف سی کا خوب مقابلہ کیا مگر اگلے دس منٹ میں ایگل ایف سی کے کھلاڑیوں نے اوپر نیچے چار گول کرکے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں مزیددو گولز نے ایگل کی برتری چھ گولز تک پہنچادی۔ شاہدرہ یونائیٹڈ میچ میں ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ ایگل فٹ بال کلب کے لئے نعیم نے تین گول کیئے جبکہ محسن، راہول اور ارسلان نے ایک ایک گول کا حصہ ڈالا۔ ریفری پینل میں عیسیٰ خان میچ کمشنرکے علاوہ طارق معسود، امجدچوہدری، افضل باری، فرحان باری اور شمس پرویز شامل تھے۔ ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق ایونٹ میں آج لکی یوتھ ایف سی اور بلیک پول فٹ بال شام چھ بجے مدمقابل ہونگے۔