ٹیکس کی عدم ادائیگی، گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس منجمد

  ٹیکس کی عدم ادائیگی، گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس منجمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندہ سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے تین لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی۔ذرائع کے مطابق میشا شفیع کے ذمے انکم ٹیکس سال 2015ء کے ٹوٹل 21لاکھ 42ہزار 875روپے واجب الادا تھے۔گلوکارہ نے سال 2015ء میں پراپرٹی خرید کی مگر ایف بی آر کو ظاہر نہ کی،گلوکارہ میشا شفیع کو پراپرٹی چھپانے پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔جس کی ادائیگی کے لئے نوٹس بھی بھجوائے گئے تاہم ادائیگی نہ کرنے پر ایف بی آر کی ٹیم نے فیصل بینک زیڈ بلاک ڈی ایچ اے میں گلوکارہ کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر کے تین لاکھ 27ہزار 158روپے کی ریکوری کر لی۔