اذلان شاہ ہاکی، پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ برابر 

اذلان شاہ ہاکی، پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ برابر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایپوہ(نیٹ نیوز)  اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان نے پہلا گول 17 ویں منٹ میں ینلٹی کارنر کے دوران کیا جبکہ دوسرا گول بھی پینلٹی کارنر کے دوران 19 ویں منٹ میں اسکور کیا۔جاپان کی جانب سے 43 ویں منٹ میں کیترو نے اور 55 ویں منٹ میں کوسی نے گول سکور کرکے پاکستان کی سبقت کو ختم کردیا۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 5 نومبر کو کوریا جبکہ پانچواں میچ مصر کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ راونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جارہا ہے۔قبل ازیں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملائشیا سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔