لاہوراسلام آباد موٹر وے پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
لاہور(اپنے نمائندہ سے)مسافروں کو معیاری خوراک فراہم کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریاز کو اچانک چیک کیا گیا۔لاہور سے اسلام آباد 78 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 کو جرمانے عائد جبکہ 11 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔مجموعی صورتحال بہتر تاہم صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے واٹر پلانٹس کا فلٹر تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر کاروائی کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ موٹر وے سروس ایریا فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کے لیے مستقل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔مسلسل چیکنگ نظام سے موٹر وے پر کھانے کے معیار میں بہتری آرہی ہے۔مدثر ریاض ملک نے واضح کیاکہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔