ورلڈ فٹبال ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھاؤنگی،کیٹی روز

  ورلڈ فٹبال ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھاؤنگی،کیٹی روز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن(نیٹ نیوز)برازیل کی ویمن فٹبالر کیٹی روز نے کہا ہے کہ فٹ بال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں انہوں نے کہا کہ ملک میں ویمن فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے اور موقع کی تلاش میں رہتی ہے۔مستقبل میں کھیلے جانے والی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کے لئے تیار ہوں مزید کہا کہ ہر ایونٹ میں جیت کا عزم لیکر میدان میں اترتی ہوں۔
ور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کامظاہرہ کروں۔
 اور ہمیشہ ان کے دل جیتنے میں کامیابی حاصل کروں کیونکہ آج جس مقام پر میں ہوں صرف ان کی محبت کی بدولت ہی ہوں ان کے دل مستقبل میں بھی جیتنے کی کوشش کروں گی۔