ایم ڈی واسا کا علامہ اقبال ٹاؤن ستلج بلاک کا دورہ

ایم ڈی واسا کا علامہ اقبال ٹاؤن ستلج بلاک کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈی ڈی او ہیلتھ کے ہمراہ علامہ اقبال ٹاؤن ستلج بلاک کا دورہ کیا۔ ایم ڈی نے اس موقع پرانسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقوں کو مکمل سکین کیا جائے۔ انسانی بنیادوں پر لوگوں کی ذاتی حوضیوں کو بھی صاف رکھا جائے۔پانی کی لیکج، گٹروں کی بندش کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جائے۔ایم ڈی غفران احمد نے اس موقع پر کہا کہ واسا کے تمام دفاتر میں صفائی اور انسداد ڈینگی کے لیے سپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہمیں ملکر ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔  عوام الناس سے اپیل ہے کہ پرانی اشیاء، استعمال شدہ ٹائر،تعمیراتی ملبہ جو پانی کو ذخیرہ کرسکتا ہو فوری طور پر تلف کیا جائے۔