ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں، محمد نواز

ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں، محمد نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ امید ہے اگر کوئی نتیجہ ہمارے حق میں ہوجائے تو ہم آگے جاسکتے ہیں سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں ابھی باقی ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال کافی بلند ہے، یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔
محمد نواز نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش کی کہ پارٹنر شپ قائم کریں، جنوبی افریقہ کے خلاف شاداب خان نے شاندار پرفارمنس دی۔


انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ نے پوری ٹیم کا مورال بلند رکھا ہے۔