ریڈیو سنٹر پنجاب یونیورسٹی کے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب

 ریڈیو سنٹر پنجاب یونیورسٹی کے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کے زیر اہتمام سکول برائے علوم ابلاغیات کے حمید نظامی میموریل ہال میں آسٹریلیا سے آئے سکھ یاتریوں  کے اعزاز میں خصوسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ترجمان سکھ یاتری سردار سربجیت سنگھ،ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، چیئرپرسن شعبہ ڈیجیٹل میڈیا پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی،ریڈیو کو آرڈینیٹرڈاکٹر اکرم سومرو،ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن اینڈ ویلفیئر پنجاب ثمن رائے، ریسورس پرسن وجیہہ عارف،آڈیو ایڈیٹر مسعود ملہی، فیکلٹی ممبران اور طلبا ء نے شرکت کی۔

 اپنے خطاب میں سردار سربجیت سنگھ نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکاہوں جہاں مجھے اپنے گھر کی طرح پیار ملتا ہے۔ سردار ہرکیرت سنگھ نے کہاکہ میرا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا اور میری خوش بختی ہے کہ میری دو کتابوں کی تقریب رونمائی یونیورسٹی ریڈیو کے اس پروگرام میں کروائی گئی جو میرے لئے یادگار ہے۔ سردار ستونت سنگھ نے کہا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ میں آج دوبارہ اپنے زمانہ طالبعلمی میں پہنچ گیا ہوں جبکہ دیگر سکھ یاتریوں نے بھی پاکستانی لوگوں کی محبت اور پیار کا صدق دل سے اعتراف کیا۔ڈاکٹر اکرم سومرونے مہمانوں کو خوش آمدیدکیا جبکہ ڈاکٹر سویرا شامی نے کہا کہ معزز ین کا آنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کو سکھ یاتریوں کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پاکستان زندہ دل لوگوں کی سرزمین ہے اور پیار محبت اور اپنائیت ہمیشہ آپ کو ملتی رہے گی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں میں  سوونیئرزاور طلباء  میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔