لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کا نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج
لندن(آئی این پی)اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہباز شریف اور راناثنا ء اللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا، بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکاء پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جسے عبور کیا گیا ہے، حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور عناصر کو سامنے لایا جائے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
اوررسیز احتجاج