وزیر اعظم کا سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ جبکہ پی ٹی آئی کے لانگ ما رچ پر فائرنگ کے وا قعہ کے پیش نظر پنجاب حکومت کے سکیورٹی انتظامات پر تحفظا ت کا اظہار کیا گیا، اتحادی جماعتوں نے واقعہ کی مذمت کی اور معاملے کے کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی وزیر دا خلہ رانا ثناء اللہ نے عمرا ن خان پر حملے کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی،اوراجلاس کے شرکاء کو بتایاپنجاب حکومت کو آٹھ اکتوبر کو مطلع کر دیا تھا کہ لانگ مارچ کے روٹ پر دہشتگردی کا خطرہ ہوگا، آئی بی کا تھریٹ لیٹر پنجاب حکومت سے شیئر کیا گیا تھا جو ملزم گرفتار ہوا ہے اس نے باضاطہ بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو مزید بتایا گیا موجودہ واقعات اور حالات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور وزراء کی سکیورٹی کومزید سخت کیا جائیگا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا واقعہ قابل مذمت ہے اس کی تہہ تک پہنچنا چاہیے سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ایسے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔وفاق پنجاب حکومت کو اس واقعے کی تحقیقا ت کیلئے ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کریگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خود بھی اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلا س میں وزیراعظم نے مذکورہ واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعما ل کرنے پر افسو س کااظہارکرتے ہوئے کہا بغیر تحقیق مجھے، وزیر داخلہ،اور ایک انٹیلی جنس افسر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے پنجاب حکومت کے سکیورٹی اقداما ت پر بھی شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم فیصلہ