اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر، مثبت امیج فروغ دینے میں کردار قابل تحسین: گورنر پنجاب 

اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر، مثبت امیج فروغ دینے میں کردار قابل تحسین: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں برطانیہ کے لارڈ واجد خان نے معروف کاروباری شخصیت زبیر عیسیٰ اور وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ برطانیہ میں آپ کی کامیابی کا سفر بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور محنت سے کسی بھی جگہ اعلیٰ مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ جو ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور بیرون ملک پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں ان کاکردار قابل تحسین ہے۔ گورنر پنجاب نے مذید کہا کہ حکومت ملک میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوان طبقے سے ہی وابستہ ہے اور ہم آنے والے چیلنجوں کا اسی صورت سامنا کرنے کے متحمل ہوسکیں گے جب ہم تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دیں گے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ملک کو اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی از سرِ نوآبادکاری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پربرطانوی حکومت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -