پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، خیریت دریافت کی

  پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (آئی ا ین پی) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی شوکت خانم ہسپتال آمد، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے عمران خان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں، عمران خان کا حوصلہ پہلے سے بلند ہے۔ اس موقع پر چودھری مونس الہی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، عمران خان کا جذبہ اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے، عمران خان نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں جن پر انشا اللہ مکمل عمل کیا جائے گا۔
 ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -