بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، مزید 3کشمیری نوجوان شہید 

بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، مزید 3کشمیری نوجوان شہید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سری نگر(آئی این پی)قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،قابض فوج نے ضلع پونچھ میں نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا،واضح رہے کہ اس سے قبل تین دن پہلے بھی بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور اونتی پورہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کیا تھا،جب کہ قابض بھارتی فوج نے اکتوبر میں کم از کم 14 کشمیریوں کو اپنی ریاستی دہشت گردی کے تحت شہید کیا۔
 3 کشمیری شہید

مزید :

صفحہ آخر -