آئی جی پنجاب نے 20 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 20 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔انعم شیر کو ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال، سیدہ شہربانو کو ایس ڈی پی او صدر فیصل آباد، زینب ایوب کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک، اعجاز حسین شاہ کو سی پی او پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم، عثمان عزیز کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا، عزیز احمد کو سی پی او پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم، دانیہ رانا کو ایس ڈی پی او نیو ملتان، احمد نصراللہ کو ایس ڈی پی او کمالیہ، ناصر نواز کو سی پی او پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم، معاذالرحمن کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم، تفصیر حسین کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم، سعد آفریدی کو ایس ڈی پی او کبیر والا خانیوال، عبدالرحیم کو ایس پی پی او ملتان رپورٹ کرنے کا حکم، محمد شاہ رخ خان کو ایس ڈی پی او سمندری فیصل آباد، محمد اکرم کو ڈی ایس پی آرگنائزد کرائم ٹو سرگودھا، ایاز خان کو ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان، عارف محمود کو سی پی او پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم، صابر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سیا لکوٹ، حافظ محمد امجد کو ڈی ایس پی آئی اے بی گوجرانوالہ ریجن اور میاں افضال شاہ کو ایس ڈی پی او ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا۔
تقرروتبادلے