لانگ مارچ میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن معظم گوندل سپرد خاک
وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی) وزیرآباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حملہ آور کو روکتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن معظم گوندل کی نماز جنازہ انکی رہائش کے قریب ہی گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، نماز جنازہ میں ڈی سی گجرات عامر شہزاد کنگ،اسسٹنٹ کمشنر رانا امجدمحمود، محمد فیاض چٹھہ،سابق ایم پی اے پی پی اعجاز احمد سماں،ضلعی و مقامی پی ٹی آئی قائدین چوہدری محمد یوسف،مستنصر علی ساہی،شبیر اکرم چیمہ،رانا بلال اعجاز،محمد افضل چیمہ،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،میاں محمد اکرم پہلوان،وقار اشرف کلیر،محمد خالد مغل،محمد افضال گوندل،وقاد انجم ہیپی،حماد فاروق چیمہ،جماعت اسلامی کے صابر حسین بٹ،ذیشان گوندل،عثمان گوندل،قاضی اورنگزیب،محمد اشرف نثار سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لانگ مارچ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی بیوہ، 2 بیٹے، ایک بیٹی ہے۔ مرحوم ایک ماہ قبل کویت سے آیا تھا۔مرحوم کے بھائی عثمان گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آ کر وفات پانے والی خاتون صحافی کی جس طرح شہادت ڈکلیئر اور کفالت کی ذمہ داری لی گئی ہے ایسے ہی معظم کے بچوں کی بھی کفالت کی حکومت ذمہ داری کا اعلان کرے۔
سپرد خاک