گورنر ہاؤس انتظامیہ نے سیکیورٹی بڑھانے کیلئے حکام کوخط لکھ دیا

    گورنر ہاؤس انتظامیہ نے سیکیورٹی بڑھانے کیلئے حکام کوخط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی)گورنرہاؤس انتظامیہ نے بے قابو ہجوم کے گورنر ہاس پر حملے کیخلاف چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں سیکیورٹی بڑھانے اور حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے، لاہور میں ہونیوالے احتجاج کے دوران مظاہرین نے گورنر ہاس پر دھاوار بول دیا تھا۔لاہور میں بے قابو ہجوم کے گورنر ہاؤس پر حملے کے بعد انتظامیہ نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو سیکیورٹی بڑھانے اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث پولیس نفری کی تعداد بڑھائی جائے، پی ٹی آئی کے مقامی ورکرز نے املاک کی توڑ پھوڑ کی، گورنر ہاس مال روڈ گیٹ پر ٹائر جلاکر آگ لگائی گئی۔مراسلے میں گورنر ہاس انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے سیکیورٹی انسٹالیشن کو بھی نقصان پہنچایا، بے قابو ہجوم نے گورنر ہاس کے مال روڈ گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔گورنر ہاؤس انتظامیہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے فوری طور پر سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری گورنر ہاس بھیجنے اور قانون توڑنے والے بے قابو ہجوم اور مظاہرین کیخلاف مقدمات بھی درج کرنے کا بھی کہا ہے۔
گورنر ہاؤس

مزید :

صفحہ آخر -