ڈریپ نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں 

ڈریپ نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی) وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔ ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیراسیٹامول کے فی پیکٹ کی قیمت 470 روپے، کیفین کا فی پیکٹ قیمت 270 جبکہ سسپینشن کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔
ڈریپ

مزید :

صفحہ آخر -