پنجاب حکومت نے 9افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے 

پنجاب حکومت نے 9افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے 9افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،انکی جگہ طارق محمود کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب تعینات،ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو محمد اطہر مسعود کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،سیکرٹری (ٹیکسز) بورڈ آف ریونیو واجد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو تعینات، عدیل اسلم کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لیکر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد،ڈاکٹر سید بلال حیدر کو چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ تعینات،میجر جنرل (ر) سجاد رسول کی تین سال کے لئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن  تعیناتی منسوخ،میجر جنرل (ر) محمد ارشاد کو تین سال کے لئے ممبر پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان عہدے کی معیاد پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے پرنسپل میڈیکل آفیسر پروگرام ڈائریکٹر ہیپا ٹائٹس اینڈ انفکیشن کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -