لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11ججوں نے حلف اٹھا لیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 11ججوں ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیا،مستقل ہونے والے ججوں میں جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ،مسٹرجسٹس شکیل احمد،مسٹرجسٹس صفدر سلیم شاہد،مسٹرجسٹس احمد ندیم ارشد،مسٹرجسٹس محمد طارق ندیم، مسٹرجسٹس محمد امجد رفیق،مسٹرجسٹس عابد حسین چٹھہ،مسٹرجسٹس سلطان تنویر احمد، مسٹرجسٹس محمد رضا قریشی اور مسٹرجسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں،حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد نے بھی شرکت کی،تقریب میں مسٹرجسٹس شاہد وحید، مسٹرجسٹس علی باقر نجفی،مسٹرجسٹس شاہد بلال حسن اورمسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی شریک ہوئے،حلف برداری تقریب میں وفاقی و صوبائی لاء افسران اور وکلاء رہنماء بھی شریک ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے افسران اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب نے بھی تقریب میں شرکت کی،حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
حلف اٹھالیا