نوشہرہ کلاں،3روز سے بجلی کی بندش،گھروں،مساجدوں میں پانی ناپید
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ کلاں میں تین روز سے بجلی کی بندش، گھروں، مساجد میں پانی ناپید،مکین شدید مشکلات سے دوچار عمائدین علاقہ کی قیادت میں نوجوان محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو اپریشن سٹی سب ڈویژن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اہلیان علاقہ کا محکمہ واپڈا کی توسیل کمپنی پیسکو اپریشن نوشہرہ سٹی سب ڈویژن کے اہلکاروں اور افسران کی فنی خراب ٹھیک کرنے میں عدم دلچسپی پر شدید نعرہ بازی مظاہرین نے نوشہرہ مردان روڈکو نوشہرہ کلاں چونگی سٹاپ کے مقام دونوں اطراف سے کئی گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا، مظاہرین کا مقامی ایم پی اے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف نعرہ بازی،واقعات کے مطابق نوشہرہ کلاں میں گذشتہ تین روز سے بجلی کی تارروں میں خرابی آئی تھی جس پر پیسکو اپریشن سٹی سب ڈویژن کے افسران اور اہلکاروں نے ٹھیک کرنے کی بجائے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس سے تین روز مسلسل نوشہرہ کلاں کے تمام محلہ جات کے عوام بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رہے جبکہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی عدم دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ ان کے موبائل بند جا رہے تھے اور مقامی واپڈا کمپلنٹ آفسز کو تالے لگا دئیے گئے تھے جس پر عمائدین علاقہ اور نواجوان مشتعل ہوگئے اور عمائدین علاقہ کی سربراہی میں نوجوانوں نے نوشہرہ مردان روڈ کو نوشہرہ چونگی سٹاپ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے نوشہرہ مردان روڈ پر گاڈیوں کی لبی قطاریں لگ گئیں اچانک ٹریفک کی بندش سے ٹریفک حکام کی بھی دوڑیں لگ گئیں، اس موقعہ پر موجود مظاہرین نے واپدا کی ترسیل کمپنی پیسکو آپریشن سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او، لائن سپرنٹینڈنٹ، مقامی ایم پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی لیڈر شپ کے خلاف نعرہ بازی کی، پیسکو افسران کی یقین دھانی کے بعد مطاہرین منتشر ہوئے۔