پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کا آپریشن‘ 802 کنال اراضی واگزار
پشاور(سٹی رپورٹر) پختونخواہائی ویزاتھارٹی نے کرنل شیرخان انٹرچینج سوات موٹروے کے دونوں جانب قائم تجاوزات کے خلاف میگاآپریشن کرتے ہوئے 802کنال سرکاری اراضی کو واگزارکرالیاہے قابضین نے اراضیات پر قبضہ کرکے غیرقانونی ہوٹل اور ریسٹورنٹ بنائے تھے جس کوکامیابی سے ہٹایاگیاصوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ایم ڈی پی کے ایچ اے کے احکامات پر اتھارٹی کے ویجیلنس ونگ نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے ہمراہ گزشتہ روزکرنل شیرخان انٹرچینج سوات موٹروے کے دونوں جانب انسدادتجاوزات آپریشن کاآغاز کیا اس دوران امن وماان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی اس دوران مقامی لوگوں نے تجاوزات کے خلاف مہم کو سبوتاژ کرنے کیلئے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر قابوپالیا پی کے ایچ اے نے انٹر چینج کے قریب 802 کنال کی جائیدادواگزار کراکے سرکاری اراضی پر لوگوں کی جانب سے قبضہ کر کے قائم کئے گئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ مسمارکردئیے آپریشن تقریباًساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔