نوشہرہ،عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کا احتجاجی مظاہرہ

  نوشہرہ،عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کا احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی قیادت پی ٹی آئی نوشہرہ کے ضلعی صدر ملک محمد ابرار، سابق امیدوار برائے خیبر پختونخواہ اسمبلی میاں محمد عمر کاکاخیل،رضا سعید بابر،ناظم شاہ فیصل، نور اسلام، نعمت خان رشکئی، شاہ سعود آف اضاخیل سمیت دیگر مقامی قائدین کر رہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قا تلانہ حملہ عمران خان پر نہیں بلکہ پورے ملک کی سیاست اور جمہوریت پر حملہ ہے ایسے بزدانہ حملوں سے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے اور نہ تحریک انصاف کے کارکن پیچھے ہٹنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ اس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر برسوں بعد ملے گا انہوں نے کہا کہ کارکن مرکزی و صوبائی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں اور جیسے ہی قیادت نے حکم دیا اسی طرح پورے ملک کو بند کردیں گے۔