عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملاکنڈ میں کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

  عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملاکنڈ میں کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چئیرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے پرقاتلانہ حملے کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈمیں بھی بٹ خیلہ اماندرہ درگئی میں ہزاروں کارکنان سڑکوں پرنکل آئیں اورپشاورمنگورہ روڈکوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیاجنرل بس سٹینڈکے مقام پراحتجاجی مظاہرے سے تحصیل میرناصرعلی خان اخترعلی خان ایڈوکیٹ امیرباچادلاورخان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عمران خان پرقاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طورپرملزمان کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایمپورٹیڈحکومت نے یہ بزدلانہ حرکت کردیامگروہ اپنے مقاصدمیں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کے ایک اشارے کے منتظرہے قائدین کے کال پرکسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ایمپورٹینڈحکومت بخوشی مستعفی ہوکرگھروں کوچلے جائیں ورنہ ملک کے عوام کھبی بھی اپ کومعاف نہیں کریگی۔