سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نوجوانوں کیلئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں، مقررین 

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نوجوانوں کیلئے مخصوص نشستیں رکھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک ہونے کے باوجود نوجوانوں کی انتخابی شرکت بین الاقوامی جمہوریتوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے اور جب تک ان کے ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے طریقے وضع نہیں کیے جاتے اور ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا، جمہوریت کو غیر نمائندہ ہونے کا خطرہ ہے۔ یہ پروگرام  پلڈاٹ اور ایف ای ایس پاکستان کے تعاون سے لاہور میں پاکستان کے لاپتہ نوجوان ووٹرز کے موضوع پر منعقدہ کیا گیا۔ا س سیمینار میں قرۃ العین فاطمہ، ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آؤٹ ریچ ونگ اور ڈائریکٹر پروٹوکول، ای سی پی نے شرکاء کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت سے منسلک کرنے اور ان کی تعلیم دینے کے لیے الیکشن کمیشن کی مسلسل کوششوں کا اشتراک کیا گیا۔ انہوں نے  الیکشن کمیشن کے پروگرام پر روشنی ڈالی جو نئے ووٹرز کی تعلیم اور رجسٹریشن پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 443 سیشنز منعقد کیے گئے ہیں۔ قرۃ العین نے تجویز پیش کی کہ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نوجوانوں کے لیے مخصوص نشستیں رکھی جائیں اور انتخابات اور جمہوریت کو تعلیمی نصاب کے لازمی حصے کے طور پر متعارف کرایا جائے، ایف ای ایس پاکستان کے پروگرام مینیجر عبداللہ داؤد نے کہا کہ ایف ای ایس پاکستان کے انتخابی نظام میں نوجوانوں کے کردار اور شرکت کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ اگر نوجوانوں کو جمہوری راہوں پر گامزن نہ کیا گیا تو وہ انتہا پسند اور بنیاد پرست رجحانات کے فروغ کے خطرے کی زد میں ہیں جو کہ ملک میں جمہوریت کے وجود کے لیے خطرہ ہوگا۔ ڈاکٹر عمار علی جان، یوتھ ایکٹیوسٹ، اکیڈمک اور حق خلق پارٹی کے بانی صدر نے سیاسی جماعتوں کے بنیادی مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔ نوجوانوں کی طرف اور ان کے ساتھ امن و امان کا مسئلہ ہونے کے بجائے اثاثہ سمجھیں، پنجاب یوتھ افیئرز کے ڈائریکٹر سید عمیر حسن نے پنجاب یوتھ افیئرز، سپورٹس اینڈ کلچر منسٹری کی جانب سے نوجوانوں کو ووٹنگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو شامل کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
 مخصوص نشستیں 

مزید :

صفحہ آخر -