مسلم لیگ(ن) کے ذوالفقار علی بھٹی نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

 مسلم لیگ(ن) کے ذوالفقار علی بھٹی نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91سرگودھا سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ(ن)  کے رکن ذوالفقار علی بھٹی نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن)  کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا،  اسپیکر راجہ پرویز اشرف  نے ان سے حلف لیا، بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس کے دوران  ذوالفقار علی بھٹی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا  موقع  بھی دیا جس پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
حلف

مزید :

صفحہ آخر -