متحدہ امن کمیٹی کی عمران خان قافلے پر حملے کی مذمت

  متحدہ امن کمیٹی کی عمران خان قافلے پر حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قافلے پر کئے گئے قاتلانہ حملی کی پرزور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پر تشدد سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو تہہ و بالا کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ایسے عناصر کو نشان عبرت بنانا چاہیئے متحدہ امن کمیٹی پشاور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام ہر مکاتب فکر کی ضرورت ہے بدامنی ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا اگر ملک میں امن وامان کی فضاء برقرار نہ رہی تو ہماری نسلیں غیر محفوظ رہینگی اور ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں آسانی ملے گی ملک کو خانہ جنگی سے روکنا ہوگا اور ہر جماعت کے زمہدار و ورکر کو سنجیدہ و محب وطن شہری ہونے کا عملی ثبوت اپنے کردار و فعل کے زریعے دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران پر حملے کے واقعی میں پنجاب حکومت کی غفلت عیاں ہیعقام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی زمیداری ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام و سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینا ہوگی۔